وادی نیلم اور کاغان میں سیلابی صورتحال، کلاؤڈ برسٹ سے پل، مکانات اور انفرااسٹرکچر متاثر

0
38
وادی نیلم اور کاغان میں سیلابی صورتحال، کلاؤڈ برسٹ سے پل، مکانات اور انفرااسٹرکچر متاثر

وادی نیلم اور کاغان میں شدید بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی، جس سے کئی علاقوں میں املاک اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق وادی نیلم کے علاقے کٹھہ پیراں میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد آنے والے سیلابی ریلے سے متعدد مکانات اور دکانیں متاثر ہوئیں، جبکہ کئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی پانی میں بہہ گئیں۔

سیلابی ریلے کے باعث سڑکوں، پلوں، بجلی کے نظام، فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ مقامی افراد کے مویشی بھی متاثر ہوئے ہیں جبکہ کئی رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہونے سے مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب وادی کاغان میں بھی موسلا دھار بارش کے بعد ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی، جس کے نتیجے میں کاغان نالے پر قائم تین رابطہ پل بہہ گئے اور مقامی آمدورفت متاثر ہوئی۔

Leave a reply