خاتون پر تشدد کرنے والا ملزم عدالت میں پناہ لینے پہنچ گیا

0
22

ہاٹ لائن نیوز : خاتون پر تشدد کرنے اور ہراساں کرنے کے مقدمے میں عدالت میں ملزم غلام شبیر اور غلام فرید کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے تفتیشی افسر کو تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کی،عدالت نے دونوں ملزمان کی 4 مئی تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج ساحر اسلام نے عبوری ضمانت پر کیس کی سماعت کی، ملزمان کے خلاف تھانہ ہنجروال پولیس نے مقدمہ درج کیا ہوا ہے، مدعی مقدمہ کا موقف ہے کہ ملزمان نے اہلیہ کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

Leave a reply