عدالت نے شیری مزاری کا نام ای سی ایل سے نکال دیا

0
40

ہاٹ لائن نیوز : جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی، سابق پی۔ ٹی۔ آئی رہنما شیریں مزاری اپنے وکیل کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئیں،نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے کہا کہ ہم نے مارچ میں شیریں مزاری کا نام ای ۔سی۔ ایل سے نکالنے کی سفارش کر دی تھی کیونکہ شیریں مزاری 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں ملزمہ نہیں تھیں۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ ہم نے بھی 27 مارچ کو وزیر اعظم کو خط لکھ کر اطلاع دے دی تھی، جسٹس ثمن رفعت نے ریمارکس دیے کہ کابینہ کے پاس اور بہت کام ہیں یہ کام ہم کر دیتے ہیں،عدالت نے شیریں مزاری کا نام ای۔ سی۔ ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔

Leave a reply