خاتون جج نے فیصلے میں گانا لکھ دیا

0
47

ہاٹ لائن نیوز : امریکی خاتون جج نے ایک مقدمے کے فیصلے میں مشہور و معروف اداکار ٹیلرسوئفٹ کے گانے کے کچھ حصہ استعمال کیا ہے، “میٹیلیکا” میوزیکل گروپ نے ایک انشورنس کمپنی کے خلاف کرونا کے دوران مشہور ’ہیوی میٹل‘ بینڈ کے کھوئے ہوئے منافع کا دائر مقدمہ ہار دیا ہے جب کہ کیس کی سماعت کرنے والی خاتون جج نے فیصلے میں ٹیلر سوئفٹ کے گانوں کا حوالہ دیا ہے۔

چار رکنی میوزیکل بینڈ نے 2020 میں جنوبی امریکہ میں اپنے ایک کنسرٹ منسوخ کرنے کے بعد تین ملین ڈالر کے معاوضے کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ دنیا بھر میں کرونا وائرس پھیلا ہوا تھا ،لیکن لندن کی ایک انشورنس کمپنی لائیڈز نے اس درخواست کو مسترد کیا اور کہا کہ متعدی بیماریوں کے پھیلنے کی صورت میں ہونے والے نقصانات کی صورت میں ادائیگی نہیں کرتے۔

Leave a reply