سکول وین کھائی میں گر گئی

0
92

ہاٹ لائن نیوز : شاہدرہ پکنک پوائنٹ کے قریب اسکول کے بچوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک بچی جاں بحق جب کہ 19 بچے اور 2 اساتذہ زخمی ہوگئے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق شاہدرہ پکنک پوائنٹ کے قریب سکول کے بچوں کی گاڑی کھائی میں جا گری جس کے بعد پولیس اور امدادی ٹیموں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں ایک بچی جاں بحق جب کہ 19 بچے اور دو اساتذہ زخمی ہوئے جنہیں پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Leave a reply