اوور بلنگ کے خلاف کریک ڈاون ہو گا

0
57

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی حکومت کی جانب سے اوور بلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے،سر کاری کنکشنز پر ہونے والی اوور بلنگ کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے ایف۔ آئی۔ اے کے افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

سرکاری کنکشنز کے بعد پرائیویٹ صارفین کے کنکشنز میں بھی اوور بلنگ کی چیکنگ کی جائے گی ، ایف۔ آئی ۔اے کی ٹیمیں صارفین کے کنکشنز کو چیک کر کے ریڈنگ رپورٹ بنائیں گی،رپورٹ کی روشنی میں چارج ہونے والے زائد یونٹس کا تخمینہ بھی لگایا جائے گا اور اس کے بعد اوور بلنگ کرنے والے ملازمین و افسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Leave a reply