حساس دانتوں کے لیے مفید ٹپس

0
54

ہاٹ لائن نیوز : حساس دانت بعض اوقات بہت زیادہ تکلیف اور درد کا باعث بنتے ہیں اس لیے دن میں کم از کم دو بار دانت ضرور صاف کرنا چاہیے، تیزابی کھانے اور میٹھے مشروبات دانتوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اس لیے اپنے دانتوں کی حفاظت کے لیے ایسی چیزوں کا استعمال کم سے کم کریں۔

مسوڑھوں کی سوجن اور دانتوں کی حساسیت کو کم کرنے کے لیے نمکین پانی سےغرارے کریں، نمکین پانی میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہوتی ہیں جو مسوڑھوں کی جلن کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں،دانتوں کی حساسیت کو کم کرنے لیے برش کرنے کے بعد دانتوں کو ہمیشہ فلورائیڈ والے ماؤتھ واش سے صاف کریں۔

حساس دانتوں کے لیے غلط ٹوتھ پیسٹ کا استعمال بھی باعث تکلیف بنتا ہے، اس لیے ایسے ٹوتھ پیسٹ کا انتخاب کریں جس میں پوٹاشیم، نائٹریٹ اور اسٹرونٹیم کلورائیڈ موجود ہو، سخت دانتوں کی بجائے نرم دانتوں والا برش استعمال کریں جس سے مسوڑوں اور دانتوں میں انفیکشن نہ ہو، ہمیشہ چھوٹی گول حرکتوں میں آہستہ آہستہ برش کریں اور ہر دانت پر انفرادی طور پر توجہ دیں۔

Leave a reply