کراچی میں گرمی کی لہربرقرار

0
32

ہاٹ لائن نیوز : کراچی شہر میں ہیٹ ویو جاری ہے جب کہ سورج آج اپنے پورے زور پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کیمطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت موسم صاف اور گرم ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جب کہ گرمی کی شدت 43 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Leave a reply