جیل میں عمران خان کا سکیورٹی پر ماہانہ 12 لاکھ روپے کا خرچہ

0
69

ہاٹ لائن نیوز : بانی پی ۔ٹی۔ آٹی کو جیل میں مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، ایڈوکیٹ جنرل صاحب نے گریس کا مظاہرہ کیا تھا کہ وہ اس پر اپڈیٹ دیں گے، انہوں نے کہا کہ میں نے معلومات اکھٹی کی ہیں، اور میں عدالت میں معلومات لایا ہوں، ایک سیل میں بانی پی۔ٹی۔ آئی کو رکھا گیا ہے جبکہ ہم نے ان کے لیے 7 سیل مختص کیے ہوئے ہیں، اڈیالہ جیل میں 10 افراد کے لیے ایک سیکورٹی اہلکار ہے جبکہ بانئ پی ۔ٹی۔ آئی کے لیے ہم نے 14 سیکورٹی اہلکار تعینات کیے ہیں۔

بانی پی۔ ٹی۔ آئی کا کھانا ایک اسپیشل کچن سے بن کے جاتا ہے، اس کچن میں کسی اور کے لیے کچھ نہیں بن سکتا، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ انہوں نے جو کچھ بتایا ہے ہم خوش ہو گئے ہیں،بانی پی۔ ٹی۔ آئی کے لیے ہم نے سی۔ سی۔ ٹی۔ وی کیمرے بھی لگوائے ہیں، جن پر 5 لاکھ روپے کا خرچہ آیا ہے، بانی پی ۔ٹی ۔آئی پر ماہانہ 12 لاکھ روپے کا خرچ آ رہا ہے۔

Leave a reply