پنجاب کی گورنرشپ کے لئے خاتون کانام زیرگردش

0
46

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب کی گورنر شپ کے لئے خاتون سیاستدان کا نام زیرگردش ہے، پہلی خاتون وزیراعلیٰ کے بعد پہلی خاتون گورنر کے نام پر بھی مشاورت جاری ہے، گورنر پنجاب کے لیے قمرالزمان کائرہ اور مخدوم احمد محمود کے ساتھ ساتھ حنا ربانی کھر کا نام بھی سامنے آنے لگا، پیپلزپارٹی کے بعض حلقوں نے گورنر حنا ربانی کھر کا نام گورنر پنجاب کے لیے تجویز کیا ہے۔

رہنماؤں کی رائے ہےکہ خاتون وزیراعلیٰ کے ساتھ خاتون گورنر لانے سے پیپلزپارٹی کو سیاسی فائدہ مل سکتا ہے، پیپلزپارٹی نے اس بارے ن لیگ سے ابتدائی مشاورت کی ہے، پنجاب میں خاتون گورنر کے حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا لیکن گورنر پنجاب کے لئے آئندہ چند روز میں فیصلہ متوقع ہے۔

Leave a reply