جنید صفدر بھی عدالتی شکنجے میں پھنس گئے

0
124

ہاٹ لائن نیوز : کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا جاتی امرا سے ملحق بیوہ کی 46 کنال پر قبضہ کے معاملہ پر کیپٹن صفدر اور ان کے بیٹے جنید صفدر کیخلاف توہین عدالت درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے درخواست پر کیپٹن صفدر، جنید صفدر سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے ۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے بیوہ سلامن بی بی کے بیٹے کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کی طرف سے راجہ جاوید اقبال ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیپٹن صفدر اور جنید صفدر کی موجودگی اور ایما پر 46 کنال اراضی پر زبردستی قبضہ کرلیا گیا، پولیس سمیت انتظامیہ نے قبضے میں مداخلت اور ہراساں نہ کرنے کی عدالت میں یقین دہانی کرائی تھی ، عدالت نے انتظامیہ کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی تھی ، درخواست گزار کی 46 کنال اراضی پر موجود تعمیرات گرا دی گئیں ، کیپٹن صفدر، جنید صفدر اور انتظامی افسران نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت کیپٹن صفدر، جنید صفدر سمیت افسران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ۔

Leave a reply