
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، 25 جولائی سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حکومت کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والا حالیہ اضافہ قرار دیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر 25 جولائی سے نافذ العمل ہے۔









