امن و سکون کے تحفظ کے لیے آئس کریم کھانے پر پابندی

0
25

ایک شہر نے اپنے رہائشیوں کے ‘امن و سکون’ کے تحفظ کے لیے آدھی رات کے بعد آئس کریم پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایسا اٹلی کے شہر میلان میں کیا جا رہا ہے، جہاں آدھی رات کے بعد آئس کریم کھانے پر پابندی کے لیے ایک نیا قانون سامنے آیا ہے۔رات گئے آئس کریم کھانا اطالوی ثقافت میں عام ہے لیکن میلان میں ایک نئے قانون نے اس روایت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

یہ قانون میلان کی مقامی حکومت نے تجویز کیا تھا اور اگر منظور ہو گیا تو مئی 2024 سے آدھی رات کے بعد آئس کریم پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

میلان کے 12 اضلاع میں، یہ قانون پیزا، آئس کریم اور مشروبات سمیت تمام ٹیک وے کھانوں پر لاگو ہوگا۔ اس قانون کا مقصد میلان کی سڑکوں پر شور مچانے والے گروہوں کو روکنا ہے تاکہ دوسرے شہریوں کی نیند اور آرام میں خلل نہ پڑے۔

Leave a reply