اسرائیل نے 150 فلسطینی قیدی رہا کر دیے

0
34

ہاٹ لائن نیوز : اسرائیل نے غزہ حملوں میں یرغمال بنائے گئے 150 فلسطینی قیدی رہا کر دیے، غیر ملکی خبرایجنسی نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے فلسطینی قیدیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے، رہائی پانے والوں میں فلسطینی ہلال احمر کے دو کارکن بھی شامل ہیں،غزہ کراسنگ اتھارٹی کے مطابق رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسرائیل کی قید سے رہائی پانے والے فلسطینوں نے کہا کہ اسرائیلی فوجی بدترین تشدد کے دوران حماس سے متعلق سوالات کرتے رہتے تھے، فلسطینی پرزنرز ایسوسی ایشن کے مطابق مغربی کنارے اور غزہ سے تعلق رکھنے والے نو ہزار 1 سو فلسطینی اسرائیل کی قید میں ابھی بھی ہیں، ان قیدیوں میں گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں یرغمال بنائے گئے افراد شامل نہیں۔

Leave a reply