فیس بک سے نیوز ٹیب کو ہٹانے کا اعلان

0
59

ہاٹ لائن نیوز : معروف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے فیس بک کا اہم فیچر ختم کرنیکا اعلان کردیاہے۔

فیسبک نیوز ٹیب کو ختم کر رہا ہے، یہ نیوز ٹیب کمپنی نے 2019 میں پبلشرز کجساتھ ملٹی ملین ڈالر کے معاہدے میں شروع کیاتھا۔

اس سروس کو امریکا اور آسٹریلیا میں بند کیاجا رہا ہے، گزشتہ سال فیسبک نے برطانیہ، فرانس ،جرمنی میں اس فیچر کو بند کرنیکا اعلان کیا تھا۔

میٹا کیجانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق گزشتہ سال امریکا اور آسٹریلیا میں اس فیچر کے استعمال کرنیوالوں کی تعداد میں 80 فیصد کمی واقع ہوئی۔

کمپنی کیمطابق، میٹا کے تازہ ترین اقدام سے پبلشرز کیساتھ معاہدوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا جبتک کہ ان کی میعاد ختم نہ ہو جائے۔

Leave a reply