غزہ کے ممتاز سرجن اسرائیلی حراست میں شہید

0
27

ہاٹ لائن نیوز : اسرائیلی جیل سےرہائی پانیوالے ساتھی قیدیوں کا کہنا ہےکہ سرجن عدنان البرش کوتشدد کرکے شہید کردیا گیاہے۔

اسرائیلی جیل حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عدنان البرش کا انتقال 19 اپریل کو ہوا تھا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے دسمبر میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ سے سرجن عدنان البرش کو 10 دیگر طبی کارکنوں کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ابھی تک ڈاکٹر عدنان البرش کی لاش ان کے ورثاء کے حوالے نہیں کی۔

Leave a reply