ثناء خان تنقید کی زد میں

0
83

ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثنا خان کو اسرائیل فلسطین تنازع پر خاموشی پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اسرائیل فلسطین کے درمیان جاری کشیدگی پر معصوم فلسطینیوں کو نشانہ بنائے جانے پر ہر آنکھ اشکبار ہے، پاکستان سمیت بھارتی اداکاروں نے بھی معصوم بچوں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان اور ان کے شوہر مفتی انس نے اسرائیل کی بربریت پر تاحال کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔

گزشتہ روز اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ہر حاجت کے لیے وظیفہ کا ذکر کیا۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں ثنا خان نے فلسطین کا نام لیے بغیر کہا کہ اس وقت ہم سب کی ایک ہی ضرورت ہے کہ اللہ ہمارے بہن بھائیوں کی حفاظت فرمائے، اس ضرورت کی قبولیت کے لیے یہ وظیفہ پڑھیں۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین نے سابق اداکارہ کو ‘ہمارے بہن بھائیوں’ کے بجائے فلسطینیوں کا نام نہ لینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے لکھا کہ میں آپ کو ان فالو کر رہا ہوں، آپ جیسے پختہ ایمان والے لوگ بھی اتنے بزدل ہیں کہ فلسطین کا نام تک نہیں لیتے۔

ایک صارف نے کہا کہ فلسطین کے بارے میں بھی کچھ کہیں۔

ایک اور صارف بھی اداکارہ سے کافی ناخوش نظر آیا۔

اداکارہ پر اسرائیل کی شدید مذمت کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

صارفین نے الزام لگایا کہ ثنا خان کو ڈر ہے کہ اگر انہوں نے فلسطین کا نام لیا تو ان کا یوٹیوب چینل بند ہو جائے گا اور بھارتی ان پر حملہ بھی کر دیں گے۔

اس سے قبل بھارتی اداکارہ سونم کپور، سوارا بھاسکر ، گوہر خان سمیت پاکستانی شوبز شخصیات فلسطین کی حمایت میں آواز اٹھا چکی ہیں۔

Leave a reply