پولیس کی نااہلی کھل کر سامنے آ گئی

0
79

ہاٹ لائن نیوز: شکارپور پولیس کی نااہلی کے باعث کروڑوں روپے مالیت کی پولیس موبائلیں ناکارہ ہوگئیں۔

شکارپور پولیس لائن میں بہت سی پولیس موبائلیں بے کار کھڑی ہیں، جن پر پانچ سے دس ہزار خرچ کر کے آپریشنل کیا جا سکتا ہے۔ تاہم اعلیٰ افسران ان کی مرمت کے لیے تیار نہیں۔

شکارپور پولیس لائن میں کھڑی موبائلوں پر توجہ نہیں دی جاتی اور ہر سال نئی پولیس موبائلیں خریدی جاتی ہیں جس میں کرپشن بھی کی جاتی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر عدلیہ مرکز سے شکارپور پولیس لائن تک خراب پولیس موبائلوں کی مرمت کے احکامات جاری کرے تو ان خراب موبائلز کو پولیس اہلکار استعمال کر سکتے ہیں اور سرکاری خزانے پر بوجھ کم ہو سکتا ہے۔

Leave a reply