تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

0
168

ہاٹ لائن نیوز : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق لندن برینٹ آئل کی قیمت 3 ڈالر 79 سینٹس کمی سے 77 ڈالر 52 سینٹس فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل کے دسمبر کے لیے سودے 3 ڈالر 71 سینٹس کمی کے ساتھ 72 ڈالر 95 سینٹس فی بیرل میں طے پاگئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا میں تیل کے ذخائر میں اضافہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا باعث بنا، امریکی خام تیل کے ذخائر میں 36 لاکھ بیرل کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Leave a reply