
اسلام آباد (ویب ڈیسک): حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کردیا ہے، جس کا اطلاق 27 نومبر 2026 سے ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 313 روپے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 346 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 27 نومبر 2026 سے ہوگا۔









