سعودی عرب : غیر ملکی ملازمین کےلیے نئے قوانین نافذ

0
65

ہاٹ لائن نیوز : سعودی عرب نے غیر ملکی گھریلو ملازمین کی خدمات حاصل کرنے کیلیے نئے قوانین متعارف کرائےہیں۔

سعودی حکومت نےاپنے شہریوں کیلیےنئی ہدایات جاری کردی ہیں جن میں یہ شرائط عائدکی گئی ہیں کہ گھریلو ملازم کوملازمت دینےکیلیے غیر شادی شدہ شخص کی عمر کم ازکم 24 سال ہونی چاہیے، گھریلو ملازم کا ویزا جاری کرتے وقت اس کی اہلیت کی تصدیق کی جائیگی۔

آجر کو وزارت انسانی وسائل کےذریعے گھریلوملازم کےپیشہ اور قومیت کی وضاحت کرنےاوربھرتی دفتر کی شناخت کرنے کیلیے ایک متعلقہ درخواست جمع کروانیکی ضرورت ہوگی۔

قواعد و ضوابط آجروں کو ملازم کے پاسپورٹ، دیگر ذاتی دستاویزات، یا سامان کو روکنے سے منع کرتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ مملکت میں گھریلو ملازمین میں گھریلو ملازمہ، گارڈز، کسان، رہائشی نرسیں،ڈرائیور، کلینر، ورکرز، اساتذہ اور آیا شامل ہیں۔

Leave a reply