بھکر ، سی ٹی ڈی سے مقابلے میں دو دہشتگرد ہلاک

0
28

ہاٹ لائن نیوز : بھکر کے قریب سی۔ ٹی۔ ڈی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے، دہشت گرد کے۔پی سے پنجاب داخل ہو رہے تھے، سی۔ ٹی۔ ڈی اور سکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کو روکنے کی کوشش کی لیکن دہشت گردوں نے سی۔ ٹی۔ ڈی ٹیم پر فائرنگ کی، فائرنگ سے دونوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد حساس تنصیبات پر حملوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا، مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے ، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔

Leave a reply