وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آج کراچی کادورہ کریں گے

0
27

ہاٹ لائن نیوز : وزیراعظم شہبازشریف کابینہ ارکان کے ہمراہ آج کراچی ( سندھ ) کا دورہ کریں گے،وزیراعظم کابینہ ارکان کے ہمراہ مزار قائد پرحاضری دیں گے، وہ گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات بھی کریں گے۔

وزیر اعظم کی سکول کے بچوں سے ملاقات بھی متوقع ہے، وزیراعظم شہباز شریف سے دیگر سیاسی جماعتوں کے وفد بھی ملاقات کریں گے، وزیراعظم پاکستان کو کراچی کے مختلف منصوبوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

Leave a reply