خدیجہ شاہ نظر بندی کیس میں اہم پیشرفت

0
81

ہاٹ لائن نیوز : خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے کیس کی سماعت 30 نومبر تک ملتوی کردی ہے ۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وکیل درخواست گزار کی عدالتی حکم پر ایڈشنل ہوم سیکرٹری سے ملاقات ہو چکی ہے، ایڈیشنل ہوم سیکرٹری نے اپنی رپورٹ وزیر اعلی کو بھجوائی ہے ۔

وکیل خدیجہ شاہ نے کہا کہ عدالت کا حکم تھا کہ جس دن وکیل درخواست گزار کو سنا جائے اسی دن اس پر فیصلہ کیا جائے ۔

عدالت نے کہا کہ جب آپ نے نظر بندی کا حکم پاس کیا تھا، اس وقت آپ نے نگران حکومت پنجاب سے اجازت نہیں لی تھی ۔ آپ کب تک ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کو کی گئی درخواست پر فیصلہ کریں گے؟

سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ میری اس حوالے سے افسران سے بات ہوئی، وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم اس حوالے سے کام کر رہے ہیں ۔

عدالت نے سرکاری وکیل کو حکم دیا کہ آپ اس درخواست پر فیصلہ جلد سے جلد کروائیں،

خدیجہ شاہ کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ ہمیں ایک سے دوسری جگہ بھیجا جا رہا ہے۔

خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کو چیلنج کیا ، درخواست میں ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 15 نومبر کو ڈی سی لاہور نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، خدیجہ شاہ کی نظر بندی بدنیتی پر مبنی ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا ڈی سی لاہور کا آڈر غیر قانونی قرار دیا جائے،عدالت خدیجہ شاہ کی فوری رہائی کا حکم دے ، خدیجہ شاہ کو نظر بند کرنے والے حکام کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے، خدیجہ شاہ کو لاہور کی حدود سے باہر لیجانے سے روکا جائے ۔

Leave a reply