بچوں کو ماں کے حوالے کر دیاگیا

0
49

ہاٹ لائن نیوز : سیشن عدالت میں بچہ حوالگی کیس پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے دو بچے والد سے لیکر والدہ کے حوالے کرنیکا حکم دے دیا ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور قیصرنذیربٹ نے کیس پرسماعت کی ، پولیس نے عدالتی حکم پر چارسالہ علی حسن اور دس سالہ مریم کوعدالت میں پیش کیا ۔

خاتون کا موقف ہے کہ شوہر نے تشدد کر کے گھر سے نکال دیا اور بچے چھین لیے ،عدالت میرے بچے میرے حوالے کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ تھانہ شاہدرہ کے تفتیشی اور ایس ایچ او کدھر ہیں ۔

اے ایس آئی نے عدالت میں بتایا کہ تھانہ شاہدرہ ایس ایچ او اور تفتیشی افسر ہائیکورٹ میں ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپکے پاس روزنامچہ ہے ، جس پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے عدالت میں بتایا کہ نہیں میرے موبائل میں تصویر ہے ۔

عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کا موبائل فون فائل کے ساتھ اٹیچ کر دوں ؟

Leave a reply