شاہ رخ خان اورپربھاس آمنےسامنے

0
84

ممبئی: (ہاٹ لائن نیوز) باکس آفس پر پربھاس کی میگا تھرلر فلم ‘سالار’ سے ٹکراؤ سے بچنے کے لیے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ‘ڈنکی’ کی ریلیز ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے حال ہی میں ایک بیان میں کہا کہ ان کی نئی فلم ‘ڈنکی’ رواں سال ‘کرسمس یا نئے سال’ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پربھاس کی میگا تھرلر فلم ‘سالار’ کی ریلیز کی تاریخ بھی 22 دسمبر مقرر کی گئی ہے، جو کنگ خان کی ‘ڈنکی’ کے لیے پہلے سےہی مخصوص ہے۔
اب خبر سامنے آئی ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کی ریلیز پربھاس کی فلم ’سالار‘ کی وجہ سے ملتوی کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے بھارتی فلم ٹریڈ اینالسٹ منوبالا وجے بالن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ ’ڈنکی کی ریلیز ملتوی کی جا رہی ہے جس کے بعد صرف پربھاس کی میگا تھرلر فلم سالار دسمبر میں ریلیز کی جائے گی‘۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم ’ڈنکی‘ کی پوسٹ پروڈکشن تاخیر کا شکار ہے، ’ڈنکی‘ کی ٹیم 22 دسمبر تک فلم کا کام مکمل نہیں کر سکے گی، جس کے باعث فلم کی ریلیز ملتوی کر دی گئی ہے۔ فلمساز یا شاہ رخ خان کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Leave a reply