بلومبرگ کے مطابق پاکستان کا مقبول ترین لیڈر کون ؟

0
80

ہاٹ لائن نیوز : مشہور امریکی ویب سائٹ بلومبرگ نے عمران خان کو پاکستان کا مقبول ترین لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مقبولیت میں نواز شریف سے آگے ہیں۔

خبر رساں ادارے بلومبرگ نے پاکستان کی معیشت اور رہنماؤں کی مقبولیت پر مبنی رپورٹ میں نواز شریف کے بارے میں کہا ہے کہ ان کی معاشی کارکردگی ان کے مخالفین سے بہتر ہے جب کہ بلومبرگ نے عمران خان کو اس وقت پاکستان کا مقبول ترین لیڈر قرار دیا ہے۔

بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں پاکستان میں کیے گئے میزری انڈیکس سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی معاشی کارکردگی کے باوجود تحریک انصاف کے بانی عمران خان مقبولیت میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے آگے ہیں۔

بلومبرگ کے مطابق حالیہ سروے میں پاکستانیوں کی رائے کے مطابق عمران خان 57 فیصد مقبولیت کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ نواز شریف 52 فیصد مقبولیت پر ہیں۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران نواز شریف کی مقبولیت میں 36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Leave a reply