
بنوں میں سیکیورٹی فورسز، خیبرپختونخوا پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کے دوران 2 اہم دہشتگرد کمانڈروں سمیت 16 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کیمطابق کارروائی خفیہ اطلاع کیبنیاد پر کی گئی، جہاں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئیں تھیں۔ آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 2 اہم دہشتگرد سرغنے بھی شامل ہیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے جبکہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مزید کارروائیاں بھی تیز کردی گئی ہیں۔









