بجلی صارفین کے لیے اہم خبر، فی یونٹ قیمت میں اضافہ

0
15
بجلی صارفین کے لیے اہم خبر، فی یونٹ قیمت میں اضافہ

اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کا اطلاق ایک ماہ کے لیے ہوگا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

اضافی رقم کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین سے اکتوبر کے بجلی کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت ہونے والے اس اضافے سے صارفین پر مجموعی طور پر تقریباً 19 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔

تاہم لائف لائن صارفین کو اس اضافے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

Leave a reply