بالی وڈ کے دو خان پھر ایک ساتھ

0
40

ہاٹ لائن نیوز : بالی وڈ کے دو خان ایک مرتبہ پھر
ایک ساتھ نظر آنے کے لیے تیار ہیں، مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اب دبنگ سلمان خان کے ساتھ اپنی مشہور زمانہ فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کا سیکوئل بنانے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے گزشتہ دن 14 مارچ کو اپنی سالگرہ کے موقع پر مداحوں سے لائیو سیشن میں بات کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہدایت کار راج کمار ہیرانی فلم ’،انداز اپنا اپنا‘ ، کے سیکوئل کے لیے کام کر رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ مداح ابھی اپنے جذبات پر تھورا سا قابو رکھیں کیونکہ اسکرپٹ پر کام بھی زرو و شور سے جاری ہے۔

واضح رہے کہ راجکمار سنتوشی کی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ 30 سال قبل ریلیز ہوئی اس فلم میں سلمان خان، عامر خان، کرشمہ کپور،جوئی چاولہ، روینہ ٹنڈن، پریش راول سمیت دیگر نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Leave a reply