ایک نشان دو امیدوار عدالت میں اہم سماعت

0
44

ہاٹ لائن نیوز : امیدوار محمد خان مدنی کی انتخابی نشان گھوڑا الاٹ نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، عدالت نے کہا کہ مسئلہ آپ کے گھر کا ہے الیکشن کمیشن اور عدالت میں ایسے ہی آگئے ہیں۔ایک ہی انتخابی نشان کے دو دعویدار ہیں،آپ اپنی سطح پر فیصلہ کر لیں،سنی اتحاد کے سربراہ بھی کوئی واضح فیصلہ نہیں کر رہے ہیں۔

دو امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے اس میں الیکشن کمیشن کا کیا قصور ؟جسٹس شاہد بلال نے محمد خان مدنی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا، درخواست گزار پی۔ پی 147 لاہور س ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں،درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس کو انتخابی نشان گھوڑا الاٹ نہیں کیا گیا، عدالت الیکشن کمیشن کو انتخابی نشان گھوڑا الاٹ کرنے کا حکم جاری کرے۔

Leave a reply