کسانوں کا پنجاب اسمبلی کےسامنےدھرنا دینےکا اعلان

0
21

ہاٹ لائن نیوز : کسانوں نے کل پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر دیاہے۔

چیئرمین کسان اتحاد حسیب انور نے میڈیا کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ جنوبی پنجاب میں 18 اپریل سے جاری بارشوں کے باعث 6.4 لاکھ ایکڑ پر کاشت کی گئی فصلیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 22 اپریل سے گندم کی خریداری شروع کرنی تھی، گندم کی خریداری میں تاخیر کے باعث کاشتکار اپنی کاشت شدہ گندم شہر کی سڑکوں پر فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

حسیب انورنے پیر کو پنجاب اسمبلی کےسامنے دھرنا دینیکا اعلان کیاہے،انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیاہے کہ حکومت کیجانب سے مقررکردہ امدادی قیمت پرگندم کی خریداری کویقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کل بروز سوموار 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر کسان اپنے حقوق کیلیے دھرنا دیں گے اور مطالبات کی منظوری تک دھرنا دینگے۔

Leave a reply