بگولوں سے تباہی، مکانات ملبےکےڈھیر میں تبدیل

0
30

امریکا اور چین میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک جب کہ متعدد عمارتیں اور مکانات ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔

امریکی ریاست نیبراسکا اور آئیووا میں طوفانی بگولوں نے کئی میل تک تباہی مچا دی، طاقتور بگولوں نے عمارتیں، درخت ، بجلی کے کھمبے گرادیے اور کئی گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

نبراسکا میں بجلی کے کھمبے گرنے سے ہزاروں صارفین بجلی سے محروم ہو گئے، کئی طیارے تباہ اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب چین کے شہر گوانگ زو میں طوفان کی زد میں گاڑیاں اور درخت بھی آگئے، 141 فیکٹریوں کی عمارتوں کو نقصان پہنچا، مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے۔

Leave a reply