نجی شعبے کے ملازمین کے کام کے اوقات میں کمی

0
45

ہاٹ لائن نیوز : متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے انسانی وسائل نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں رمضان المبارک کے دوران نجی شعبے کے ملازمین کے اوقات کار میں کمی کی جائے گی۔

وزارت نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں کہا، “اپنے کام کی ضروریات اور نوعیت کے مطابق، کمپنیاں رمضان کے دوران روزانہ کام کے اوقات کی حدود میں لچکدار یا ریموٹ ورک کے طریقوں کا اطلاق کر سکتی ہیں۔”

ملک بھر میں پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین عام طور پر دن میں 8 سے 9 گھنٹے کام کرتے ہیں لیکن مسلمانوں کے مقدس مہینے میں اپنے یومیہ کام کے اوقات میں 2 گھنٹے کی کمی کالطف اٹھاپائیں گے۔

یاد رہے کہ وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل نے وفاقی حکام کے ملازمین کے لیے رمضان المبارک کے دوران سرکاری اوقات کار مقرر کرنے کا سرکلر پہلے ہی جاری کیا تھا۔

Leave a reply