کہاں کہاں بارش ہوگی؟

0
62

ہاٹ لائن نیوز : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جب کہ بلوچستان کے جنوب مغربی اضلاع میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جب کہ مغربی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Leave a reply