اچھرہ بازار میں ملوث ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ

0
57

ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشتگری عدالت نے اچھرہ واقعہ کے ملزمان کا 3 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے تحریری فیصلے جاری کی۔

تفتیشی افسر کی جانب سے 4 نامزد ملزمان کو عدالت پیش کیا گیا، جن میں ملزم بلال، محمد ندیم،عادل سرور اور التمس ثقلین سے تفتیش درکار ہے،انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے اسلحہ برآمد کرنا ہے اس لیے 30 یوم کا ریمانڈ دیا جائے،اچھرہ مارکیٹ میں 400 لوگوں نے خاتون کو محبوس کیا،خاتون کو دھمکیاں دی گئیں اور جان سے مارنے کی کوشش کی گئی۔

عدالت نے 3 ملزمان کا 3 روزہ ریمانڈ منظور جبکہ ملزم بلال کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

Leave a reply