ڈاکٹر یاسمین راشد کی مشکلات برقرار

0
22

ہاٹ لائن نیوز : عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کیس سمیت 3 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے کیس کی سماعت ستائیس اپریل تک ملتوی کر دی،عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین وکلا کو دلائل کے لیے طلب کیا ہے، یاسمین راشد نے جیل سے وکلاء کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں۔

انسداد دہشت گردی کورٹ کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی، ان پر عسکری ٹاور حملہ اور جلاو گھیراؤ کا الزام ہے، تھانہ گلبرگ میں عسکری ٹاور پر حملہ اور جلاو گھیراو کا مقدمہ درج ہے، ان پر تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے کا بھی الزام ہے، تھانہ سرور روڑ نے پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ بھی درج کر رکھا ہے۔

Leave a reply