87 ممالک کو ویزا آن ارائیول کی اجازت

0
55

ہاٹ لائن نیوز : امارات کی وزارت خارجہ نے ویزا پالیسی کے سلسلے میں اپنی ترجیحات کو بیان کیا ہے اور پیشگی ویزا کے استثنا کی فہرست میں مزید ممالک کو بھی شامل کر لیا ہے۔

اس ویزا استثنا کی پالیسی سے اب مجموعی طور پر 87 ملکوں کے شہری فائدہ اٹھائیں گے،ان تمام ممالک کے شہری اب امارات پہنچ کر موقع پر ویزا حاصل کریں گے اور انہیں پیشگی ویزا کی شرط پوری کرنا لازم نہیں۔

ترجمان کے مطابق اس سہولت کا مقصد ملک میں سیاحوں کی آمد کو آسان بنانا ہے تاکہ اماراتی سیاحت کے شوقین افراد کی راہ میں کوئی مشکل حائل نہ رہے۔وزارت خارجہ کی جانب سے نظر ثانی ویزا پالیسی کے بعد اب 110 ممالک ایسےرہ گئے ہیں جن کے لیے اماراتی ویزے کا پیشگی حصول ممکن بنانا لازمی ہے۔

Leave a reply