اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں

0
85

ہاٹ لائن نیوز : فلسطین یک جہتی کمیٹی کے زیر اہتمام فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف آج کراچی میں ریلی نکالی جائے گی۔

شاہراہ قائدین پر طارق روڈ چوک سے 3.30 بجے ریلی نکالی جائے گی۔

ریلی کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ایک غیر سیاسی اور غیر متنازعہ پلیٹ فارم فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ تمام مکاتب فکر کے لوگ اکٹھے ہو کر اسرائیلی مظالم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

اس حوالے سے (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف نے کارکنوں کو آج کراچی میں یوم یکجہتی فلسطین ریلی میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قوم آج ریلی میں بھرپور شرکت کرے اور اسرائیلی بربریت کے خلاف فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم پاکستان، جماعت اسلامی ، اے این پی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں، وکلاء، مزدور ، تاجر تنظیموں نے ریلی میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا ہے جب کہ فنکار، اداکار، شاعر، ادیب ، صحافی بھی شریک ہوں گے ۔ ریلی میں عوام کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔

Leave a reply