بھارتی اور اسرائیلی گندم کی درآمد پر پابندی

0
61

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان نے بھارتی اور اسرائیلی گندم کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ روس کے زیر کنٹرول یوکرائنی علاقوں سمیت کیوبا، ایران، شام ، شمالی کوریا سے گندم درآمد نہیں کی جائے گی۔

پاکستان نے عالمی تجارتی کمپنیوں پر یہ شرط عائد کر دی کہ وہ دونوں ممالک سے گندم کی سپلائی نہ کریں جبکہ کیوبا، ایران، شمالی کوریا ، شام سے گندم کی سپلائی پر بھی پابندی عائد کر دی گئی جو کہ بین الاقوامی پابندیوں کا شکار ہیں۔

دستاویز کے مطابق روس اور کریمیا کے زیر کنٹرول یوکرائنی علاقوں سے گندم نہیں لی جائے گی جب کہ ایک لاکھ ٹن کی خریداری کے ٹینڈر میں گندم میں نمی کی حد ساڑھے 14 فیصد مقرر کی گئی تھی۔

دستاویزات کے مطابق گندم میں مٹی سمیت دیگر اشیاء کی موجودگی ایک فیصد سے زیادہ نہیں ہوگی اور گندم 12 فروری تک دو بحری جہازوں میں گوادر یا کراچی بندرگاہ پر پہنچائی جائے گی۔

Leave a reply