آئل ٹینکرز آنرز نے ڈیزل اور پٹرول کی سپلائی بند کر دی

0
36

ہاٹ لائن نیوز : آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے آج سے ڈیزل اور پٹرول کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے،آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ انتطامیہ کی طرف سے ناپ تول میں کمی کیخلاف کل سے سپلائی بند کر دی جائے گی، پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل آزاد کشمیر، راولپنڈی، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں معطل رہے گی، ملک کے تمام ہوائی اڈوں کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل رہے گی۔

ہمارے مطالبات منظور ہونے تک سپلائی معطل رہے گی، پی۔ ایس۔ او حکام اور ڈی ۔سی اسلام آباد کو نوٹس بھجوائے ہیں لیکن کوئی جواب نہ ملا، میٹررائزڈ سسٹم کے تحت بھرائی کے مطالبے کو فوری پورا کیا جانا چاہیے،ٹینکرز اونرز نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور حکام نے بیس فروری کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، مطالبات کے منظورہونے تک علامتی احتجاج کے پیش نظر سپلائی معطل رہے گی۔

Leave a reply