پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا

0
29

ہاٹ لائن نیوز : حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے، اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں چار روپے ترپن پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے، اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 293 روپے چورانوے پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے چودہ پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 290 روپے اڑتیس پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے ہو گا، ڈیزل اور پیٹرول کی نئی قیمتیں اگلے پندرہ روز کے لیے ہیں۔

Leave a reply