انٹرویو کے دوران خاتون سے پش اپس لگانے کا مطالبہ

0
100

ہاٹ لائن نیوز : اک برطانوی خاتون نے حال ہی میں جرمن سپر مارکیٹ کے فیس بک گروپ میں اپنے عجیب و غریب انٹرویو کے عمل پر حیرت کا اظہار کیا۔

میڈیا رپورٹس کیمطابق مذکورہ واقعہ ایک نامعلوم برطانوی خاتون کی ایک عزیز کیساتھ پیش آیا جس میں الدی سپرمارکیٹ نےزوم انٹرویو کے دوران اسےپش اپس اور دیگرجسمانی ورزشیں کرنے کو کہا۔

خاتون نے کہا ہے کہ میری ایک رشتہ دار نے حال ہی میں ایک سٹور پر جاب کے لیے انٹرویو دیا اور پھر اس دن کے بعد اس کے گھر میں زوم میٹنگ میں شرکت کے لیے کہا گیا، عورت نے وضاحت کی۔ جب زوم انٹرویو شروع ہوا، تو اسے اپنی فٹنس دکھانے کے لیے پش اپس، سیٹ اپس اور اسٹار جمپس کرنے کو کہا گیا۔

دوست کے عجیب تجربے کے بارے میں اپنی پوسٹ میں خاتون نے لکھا کہ یہ انٹرویو روایتی انٹرویو جیسا نہیں تھا جہاں آپ سے اپنے بارے میں کچھ بتانے کے لیے کہا جاتا ہے، بلکہ یہ ایک ورزش سیشن جیسا تھا۔

خاتون نے سوشل میڈیا صارفین سے سوال کیا کہ کیا زوم کال پر پش اپس اور اسٹار جمپس کرنا ALDI انٹرویو کا باقاعدہ حصہ تھا یا انٹرویو لینے والا ‘بدمعاش’ تھا؟ کیا یہاں فیس بک پر کوئی ملازم ہے جو اس کی وضاحت کر سکے؟

Leave a reply