حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع

0
80

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کی مدت میں 10 روز کی توسیع کی جا رہی ہے، تاریخ میں توسیع کا اعلان آج کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر انیق احمد نے کہا کہ سرکاری ریگولر حج اسکیم اور اسپانسر شپ اسکیم کے تحت مزید 10 دن تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حج پیکج میں ایک لاکھ روپے کی کمی کے باوجود درخواستوں کی تعداد حیران کن ہے، ملک کے معاشی حالات کے باعث حج درخواستیں کم جمع ہوئیں۔

Leave a reply