انٹرنیٹ بند کرنا مسائل کا حل نہیں

0
54

ہاٹ لائن نیوز: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈنڈا ہر مسئلے کا حل نہیں، یوٹیوب اور انٹرنیٹ بلاک کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

جامعہ کراچی میں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ علم کا حصول دنیا کے مسائل کے حل کا واحد ذریعہ نہیں، پڑھے لکھے لوگوں نے دنیا میں کئی مظالم کیے، تعلیم کی بنیاد تربیت نہیں ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی عروج پر ہے اور انسانیت زوال پر ہے، یہودیوں کی بات کی جائے تو آج غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر پردہ ڈالا جاتا ہے، یہ سب تعلیم یافتہ قومیں کر رہی ہیں۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ میں کہتا کچھ ہوں ، ٹی وی پر کچھ اور چل رہا ہوتا ہے ، ل پیغام کچھ اور جاتا ہے، ہم نے ہمیشہ ٹیکنالوجی اور نئی ایجادات کی مخالفت کی ہے، آج بھی انٹرنیٹ اور یوٹیوب بلاک ہیں، یوٹیوب اور انٹرنیٹ بند کرنے سے کام نہیں چلے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاٹھی ہر مسئلے کا حل نہیں، لاٹھی سے معاملہ حل نہیں ہوگا، قانون قرآن و سنت سے بنتا ہے، جج کا کام قانون کو نافذ کرنا ہے، یہ قرآن میں ہے۔ کہ دشمنی میں بھی انصاف کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا جائے۔

Leave a reply