انرجی ڈرنکس سے متعلق بڑا اعلان

0
16
انرجی ڈرنکس سے متعلق بڑا اعلان

برطانیہ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کو انرجی ڈرنکس کی فروخت روکنے کے لیے اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔ مجوزہ پابندی کے تحت ایسے انرجی ڈرنکس جن میں فی لیٹر 150 ملی گرام یا اس سے زیادہ کیفین موجود ہو، کم عمر افراد کو فروخت کرنا غیر قانونی قرار دیا جا سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پابندی دکانوں، آن لائن پلیٹ فارمز، ریسٹورنٹس اور کیفے سمیت دیگر مقامات پر لاگو ہوگی۔ اس کے علاوہ 16 سال سے کم عمر بچے وینڈنگ مشینوں کے ذریعے بھی انرجی ڈرنکس خرید نہیں سکیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد کم عمر بچوں کی صحت کو کیفین کے ممکنہ منفی اثرات سے محفوظ رکھنا ہے۔ برطانیہ میں اس سے قبل بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق بھی پابندیوں کے اقدامات کیے جا چکے ہیں۔

Leave a reply