وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر

0
31

ہاٹ لائن نیوز : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر مقدمہ درج کرنے کیلیے لاہور کی ضلعی عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی۔

ایڈووکیٹ آفتاب باجوہ کے توسط سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ مریم نواز نے پولیس اہلکار کی وردی پہنی، قانون کیمطابق کوئی بھی ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا۔

Leave a reply