امریکا کی جانب سے 85 پاکستانی طلبا و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس

0
21
امریکا کی جانب سے 85 پاکستانی طلبا و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس

امریکا اور پاکستان کے مشترکہ تعلیمی تعاون کے تحت رواں سال 85 پاکستانی طلبا اور محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس فراہم کی گئی ہیں۔

یو ایس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن اِن پاکستان (USEFP) کے مطابق منتخب امیدواروں میں 71 طلبا کو ماسٹرز، 14 کو پی ایچ ڈی جبکہ 6 افراد کو فل برائٹ فارن لینگویج ٹیچنگ اسسٹنٹ (FLTA) فیلوشپ دی گئی ہے۔

اس پروگرام کے تحت پاکستانی طلبا امریکا کی مختلف جامعات میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیقی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے، جس سے انہیں بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور تحقیق کے مواقع میسر آئیں گے۔

فل برائٹ پروگرام امریکا اور پاکستان کی حکومتوں کے باہمی تعاون سے جاری ایک تعلیمی تبادلہ پروگرام ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی اور ثقافتی روابط کو فروغ دینا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2005 سے اب تک 3 ہزار سے زائد پاکستانی طلبا اس پروگرام کے ذریعے وظائف حاصل کر چکے ہیں۔

Leave a reply