شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم

0
109

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے شیر افضل مروت کے بھائی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ نےموقف اختیار کیا کہ شیر افضل مروت لاہور ہائیکورٹ بار میں خطاب کر کے واپس روانہ ہوئے تو انہیں ہائیکورٹ کے مرکزی دروازے سے نکلتے ہی گرفتار کر لیا گیا۔

جس کے بعد شیر افضل مروت کو نظر بند کرکے جیل منتقل کیا گیا اس حوالے سے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے یہ غیر قانونی اقدام ہے لہذا عدالت ڈی سی لاہور کا ایم پی او کا آڈر غیر قانونی قرار دے اور شیر افضل مروت کو فوری رہا کرنے کا حکم دے۔

دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محسن عباس نے بتایا کہ درخواست گزار نے براہ راست ہائیکورٹ سے رجوع کیا متعلقہ فوری سے رجوع نہیں کیا گیا ۔

لاہور ہائیکورٹ نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا…

Leave a reply