مختلف اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق

0
120

ہاٹ لائن نیوز : ملک کے مختلف اضلاع سے 14 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق پشاور سے 3، حیدرآباد سے 2 اور کراچی ایسٹ سے 2 نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی سینٹرل، کیماڑی اور غربی سے ایک ایک نمونے میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ سکھر، کوئٹہ، کوہاٹ ، اسلام آباد سے ایک ایک نمونے میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ تمام نمونوں میں پولیو کا وائرس سرحد پار سے آیا ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ پولیو کے قطرے پلانے سے ہی بچوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے، والدین 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

Leave a reply